سویڈن: سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 طلبہ ہلاک

Published On 04 February,2025 11:13 pm

اوریبرو: (دنیا نیوز) سویڈن کے شہر اوریبرو کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

طلبہ اور اساتذہ نے خود کو کلاس رومز میں بند کرلیا، گولی مارنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا، واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔