واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں، امریکا یو این انسانی حقوق کونسل سے نکل گیا، انروا کی فنڈنگ بھی بند کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، مصر اور اردن فلسطینیوں کو قبول کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے، ایران نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، اگرایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ چینی صدر سے مناسب وقت پر بات کریں گے، چین اگر جوابی طور پر ٹیرف عائد کرتا ہے تو بھی ٹھیک ہے، یو ایس ایڈ میں بہت فراڈ ہو رہا ہے، اسے بند کر دیں گے، چاہتا ہوں ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کردوں، مجرموں کو کسی صورت امریکا میں برداشت نہیں کریں گے۔