ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے کل بات کرنے کا اعلان

Published On 17 March,2025 10:42 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے کل بات کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منگل کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کروں گا، ٹیلیفونک گفتگو میں روس ،یوکرین کی جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کریں گے، جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر پیوٹن سے بات چیت کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین نے توتجویزمنظور کر لی تھی، روس یوکرینی فوج کو کرسک کےعلاقے سے باہر نکالنے کے قریب ہے، توانائی کے منصوبوں پر بھی پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔