قومی سلامتی کے مشیر نے چیٹ لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کر لی: لیویٹ

Published On 27 March,2025 05:57 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر نے چیٹ لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ چیٹ میں کوئی خفیہ معلومات نہیں تھیں، نہ کسی منصوبہ بندی کا ذکر ہے، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، قومی سلامتی کونسل اور ایلون مسک چیٹ لیک ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ہم ڈیموکریٹس سے قومی سلامتی پر لیکچر نہیں لیں گے، ڈیمو کریٹس نے ملک کو تباہی سے دوچار کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، یمن میں حملوں کے دوران حوثیوں کے 100 اہداف کو نشانہ بنایا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی کمزوری سے حوثی مضبوط ہوئے، حالیہ حملوں میں حوثیوں کے درجنوں رہنما مارے گئے۔