واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں پر حملوں سے متعلق چیٹ میں خفیہ معلومات نہیں تھیں اس کی تحقیقات ایف بی آئی کا مسئلہ نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سگنل چیٹ لیک ہونے کا معاملہ قومی سلامتی کے مشیر دیکھیں گے، یوکرین کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، مشرق وسطیٰ سے متعلق بھی پیشرفت ہورہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق درخواست آئے گی تو غور کریں گے۔