واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
خبرایجنسی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی، فون پر زیادہ تر بات چیت صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر مبنی تھی، ہم جنگ بندی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مارکو روبیو، مائیکل والٹز سے کہوں گا کہ وہ زیر بحث نکات کی درست وضاحت کریں، زیر بحث نکات کی وضاحت کے بعد جلد ہی ایک بیان جاری کیا جائے گا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کے ساتھ میں زیر بحث گفتگو بارے نہیں بتایا۔