ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ کرسک میں ہمارے فوجی یوکرین کی مسلح افواج کو مکمل شکست دے رہے ہیں۔
اپنے بیان میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ کرسک کے علاقے میں موجود تمام یوکرینی اور غیر ملکی فوجی دہشت گرد ہیں۔
ترجمان کریملن دمتری پیسکوف کے مطابق صدرپیوٹن اور ٹرمپ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے اور بھروسہ کرتے ہیں۔
دمتری پیسکوف نے کہا کہ دونوں رہنما روس امریکا تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں، روس اور امریکا تعلقات سابقہ امریکی انتظامیہ نے تباہ کر دیئے تھے۔