روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کی تجویز کو فریب قرار دے دیا

Published On 13 March,2025 07:39 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے اعلیٰ معاون یوشاکوف نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کی تجویز کو فریب قرار دےدیا۔

روسی صدر کے معاون یوشاکوف نے کہا کہ عارضی جنگ بندی سے یوکرینی افواج کو مضبوط ہونے کا موقع مل جائے گا، 30دن کی عارضی جنگ بندی سے روس کو کچھ نہیں ملے گا۔

یوشاکوف نے نے کہا کہ یوکرین میں تنازع کیلئے امریکا کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے، 30روزہ جنگ بندی پر آج پیوٹن سے بات کریں گے، یوکرین میں تصفیہ تب ممکن ہو گا جب روس اپنا بڑا ٹرمپ کارڈ کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے یوکرین پر دباؤ ڈال دیا، روس پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا،30 دن کی جنگ بندی کی تجویز جلد بازی میں بنائی گئی، روس کے مفادات کے پیش نظر اس پر مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

روسی صدر کے معاون نے مزید کہا کہ روس امریکا کے ساتھ بات چیت کیلئے انفرادی مذاکرات کاروں کا انتخاب کرے گا۔