جدہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں یوکرین اور امریکا کے درمیان مذاکرات، یوکرینی صدرزیلنسکی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی کی مذاکرات سے قبل سعودی ولی عہد سے ملاقات متوقع ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی امن کیلئے کوشاں ہے۔
ترجمان کریملن کے مطابق روس امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے ابتدائی مرحلے میں ہے، ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت تعمیری ہے۔
کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا بہت اچھے نتائج دیکھنے کی توقع کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق منگل کو سعودی عرب میں امریکا اور یوکرین کے درمیان بات چیت میں بڑی پیش رفت ہو گی، منگل کو امریکی حکام اور یوکرینی حکام کے درمیان جدہ میں مذاکرات ہونگے۔