امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ بند کر دی

Published On 05 March,2025 08:47 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ بند کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق انٹیلی جنس شیئرنگ بند کرنے سے یوکرین کی روسی افواج کو نشانہ بنانے کی صلاحیت متاثر ہوئی، دو امریکی حکام نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس چینلز کو بلاک کرنے کی تصدیق کی۔

سی آئی اے ڈائریکٹر کے مطابق امریکا نے یوکرین کو ہتھیار اور انٹیلی جنس سپورٹ معطل کر دی، جان ریٹکلف نے کہا کہ ٹرمپ کو خط موصول ہونے کے بعد یوکرین کے ساتھ امن کیلئے کام کرنے کے منتظر ہیں۔