لندن: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی لندن پہنچ گئے، زیلنسکی کل یوکرین جنگ سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس کی میزبانی برطانوی وزیر اعظم یورپی رہنماؤں کے ساتھ کریں گے، یوکرینی صدر زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم کیئر سے ڈاؤننگ سٹریٹ میں ملاقات متوقع ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے لندن پہنچے پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے، ٹرمپ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم سے زیادہ کوئی امن نہیں چاہتا۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانتوں کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکی حمایت کے بغیر روس کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک لٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کو کل لندن میں یوکرین سمٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔