کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر نے گھٹنے ٹیک دیئے، استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوگئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین میں امن کیلئے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، یوکرین کیلئے نیٹو رکنیت کے تبادلے میں صدر کی کرسی خوشی سے چھوڑ دوں گا۔
زیلنسکی نے کہا کہ ایک دہائی تک صدر کے عہدے پر رہنا میرا خواب نہیں تھا، ہماری توجہ اب یوکرین کی سلامتی پر مرکوز ہے، رواں ہفتے کے آخر تک امن مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کو الیکشن کے بغیر آنے والا آمر کہا تھا۔