ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے شہزادہ محمد بن سلمان کا روس امریکا کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین سے جنگ بندی کیلئے پُرعزم ہیں، دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان کریملن نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی۔