یوکرینی شہر خارکیف پر روسی فضائی حملہ، 11 افراد زخمی

Published On 11 February,2025 07:08 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ جاری، یوکرینی شہر خارکیف پر روس نے فضائی حملہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی فضائی حملے میں ایک بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، یوکرین سٹیٹ ایمرجنسی سروس نے حملے میں زخمیوں کی تصدیق کر دی۔

خارکیف پر روسی فضائی حملے میں 13 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، متاثرین میں سے تین شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے شہریوں پر روسی فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔