کیف: (ویب ڈیسک) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے بتایا کہ میرے اس دورے کے ساتھ یہ ظاہر کرنا اہم ہے کہ ہم یوکرین کی فعال حمایت کے لئے پرعزم ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران جرمن وزیر دفاع سے یوکرین کے لئے جرمنی کی مزید فوجی حمایت پر بات چیت کی توقع ہے، جرمنی کی وفاقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 تک جرمنی نے یوکرین کو تقریباً 28 بلین یورو (تقریباً 28.72 بلین امریکی ڈالر) کی فوجی امداد فراہم کی ہے یا اس کا وعدہ کیا ہے۔