15 ہزار روسی فوجیوں کو کرسک میں ہلاک کر دیا: یوکرینی صدر کا دعویٰ

Published On 08 January,2025 01:28 am

صنعاء (دنیا نیوز) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے 15 ہزار روسی فوجیوں کو کرسک میں ہلاک کر دیا۔

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہاکہ کرسک ریجن میں روس کے خلاف اگست سے جاری آپریشن کامیاب رہا، یوکرین کے جنوبی علاقوں میں 38ہزار روسی فوجی مارے گئے۔

ولادی میر زیلنسکی کا مزید کہنا تھاکہ یوکرینی فوج روس کو مشرقی محاذ پر شکست سے دوچار کر رہی ہے۔