خارکیف: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف کو ایک بڑے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے میئر ایگور تیریخوف نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں لکھا کہ خارکیف کو بڑے میزائل حملے کا سامنا ہے، شہر میں سلسلہ وار دھماکے سنے گئے، علاقائی عہدے دار کے مطابق روس نے سات حملے کئے جب کہ جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ادھر روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے گزشتہ رات یوکرین کے 59 ڈرون طیارے مار گرائے، یوکرین کے وزیر توانائی جیرمن گالوشینکو کے مطابق روس نے یوکرین میں توانائی کے سیکٹر کو بڑے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے سبب حکام نے توانائی کے استعمال پر قیود لگا دی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ روسی افواج نے یوکرین میں دو قصبوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، ان میں ایک خارکیف اور دوسرا دونیسک میں واقع ہے۔