ماسکو: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا اور روس کے مابین دفاعی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور روس کے درمیان یہ دفاعی معاہدہ گزشتہ روز سے نافذ العمل ہوا، جب روس کے دارالحکومت میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کم جونگ گیو اور آندرے روڈینکو کے درمیان معاہدے کی توثیق کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
واضح رہے رواں سال جون میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، یہ معاہدہ دونوں ریاستوں پر کسی بھی جانب سے حملے کی صورت میں بغیر تاخیر کے فوجی مدد فراہم کرنے اور مغربی پابندیوں کی مشترکہ مخالفت کرنے کا پابند بناتا ہے۔