ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین جنگ کو عالمی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں روس کی طرف سے مغربی ممالک پر حملے کے امکانات کو مستردنہیں کیا جا سکتا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قوم سے خطاب میں یوکرین کے خلاف میزائلوں کی نئی جنریشن سے تعلق رکھنے والے درمیانےفاصلے (ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر) تک مار کرنے والےجدید ترین روسی میزائل سسٹم اورشینک کے پہلی بار استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل جوہری ہتھیار کو لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
روسی صدر نے اپنے خطاب میں یوکرین کے اتحادی ممالک کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے یوکرین کو روسی سرزمین پر اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اپنے فراہم کردہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی اور اور روس اس پر جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیاروں کو ان ممالک کی فوجی تنصیبات کے خلاف استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں جو اپنے ہتھیاروں کو ہماری تنصیبات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔