کیف: (دنیا نیوز) یوکرین اور برطانیہ کے درمیان 100 سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور یوکرینی صدر نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ دونوں ممالک کے سکیورٹی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا۔
معاہدے میں دفاع، توانائی اور تجارت پر مشتمل 100 سالہ شراکت داری پر اتفاق ہوا، وزیر اعظم کیئر اسٹارمر روس یوکرین جنگ میں اپنی حمایت کا اعادہ کرنے کیلئے کیف پہنچے۔