برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر یوکرینی صدر زیلنسکی کی حمایت میں ڈٹ گئے

Published On 20 February,2025 07:54 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدرٹرمپ نے زیلنسکی کو الیکشن کے بغیر آنے والا "آمر" قرار دے دیا جس پر برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر یوکرین کے صدر کی حمایت میں ڈٹ گئے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یوکرینی صدر جمہوری طریقے سے شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوئے تھے، یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے انتخابات کو التوا میں ڈالنا پڑا۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ جنگ کے درمیان میں باقاعدہ نئے الیکشن نہیں کرائے جاسکتے تھے، جو کچھ ہوا وہ یوکرین کے دستور کے مطابق تھا۔

واضح رہے کہ موجودہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی صدارتی مدت مئی 2024ء میں ختم ہو گئی تھی۔