کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف کے بغیر ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے۔
صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ نیٹو کی رکنیت پر بات نہیں کی، میں جانتا ہوں کہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ ہم نیٹو کا رکن بنیں۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ کے اختتام پر یورپ کو مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے، ٹرمپ نے فون کال کے دوران یوکرین میں انتخابات کا ذکر نہیں کیا۔