کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا، امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے، نایاب دھاتوں کا معاہدہ یوکرین کے امن کی خاطر کرنا ہی ہوگا۔
علاوہ ازیں صدر زیلنسکی نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سےملاقات کی اور دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کی دوستی سے خوش ہیں، یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے سٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔
بعدازاں یوکرین کےدفاع کیلئےبرطانیہ اوریوکرین کےدرمیان2.26ارب پاؤنڈ قرض کا معاہدہ طے پا گیا ،رقم یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری کیلئے استعمال کی جائے گی۔