ریاض: (دنیا نیوز) امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے جدہ میں ہوں گے۔
سعودی وزارت خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب3سال میں متعدد بار مذاکرات میں مدد فراہم کرچکا ہے، امن و استحکام کے فروغ اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے،امید ہے بات چیت میں ضروری اقدامات اور فیصلوں پر اتفاق ہوگا،یوکرین جنگ کے پہلے لمحے سے ہی امن کا منتظر ہے،حقیقت پسندانہ تجاویز میز پر موجود ہیں عمل کیلئے تیزی اور مؤثر عمل ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی پیر کو سعودی عرب میں کراؤن پرنس محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ادھر سعودی عرب میں یوکرینی وفد سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ میرے خیال میں امن معاہدے اور ابتدائی جنگ بندی کے لیے ایک فریم ورک تک پہنچنے کا منصوبہ ہے۔