امریکا، یوکرین میں برف پگھلنے لگی، ٹرمپ اور زیلنسکی کی اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات کا امکان

Published On 06 March,2025 06:29 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور یوکرین میں برف پگھلنے لگی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی میں اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات کا امکان ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر ہونے والا تبادلہ خیال تلخ ملاقات کی وجہ بنا، یوکرین روس کیخلاف بڑی عسکری قوتوں سے گہرے تعلقات چاہتا ہے۔

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اوریوکرین کی ٹیمیں دونوں ممالک میں پیشرفت کیلئے اقدامات کر رہیں ہیں۔