ڈبلن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، امید ہے روس کی جانب سے مثبت جواب ملے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کینیڈا جاتے ہوئےآئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب روسی ردعمل کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ہم روس پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام دشمنی ختم کرے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ اگر روس معاہدے سے انکار کرتا ہے اسے ہمیں بہت کچھ بتانا ہوگا، ہمیں امید ہے کہ روس سے مثبت جواب ملے گا، یوکرین سے معدنی معاہدوں کو حفاظتی ضمانت نہیں سمجھا جائے گا۔