ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے کرسک ریجن کے ایک اورعلاقے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ایک ہفتے میں کرسک ریجن کے 28علاقوں پر قبضہ کرچکے ہیں، حملوں میں یوکرین کو بھاری جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ کرسک ریجن میں ہتھیار ڈالنے والوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا، ہتھیارڈالنے والوں کے ساتھ قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعتراف کیا کہ کرسک ریجن میں صورتحال کافی گھمبیر ہے، انسانی جانوں کا خیال رکھا جائے۔