روس یوکرین کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے: پیوٹن

Published On 13 March,2025 11:34 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ بندی کیلئے امریکی تجویز پر ردعمل دے دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم دشمنی ختم کرنے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں، ہم جنگ بندی کیلئے تیار ہیں لیکن اس میں بہت سی باریکیاں ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی سے طویل مدتی امن قائم ہونا چاہئے، روس یوکرین کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے یوکرین میں تنازع پر توجہ دینے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا شاید مجھے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کرنا پڑے گا۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہمیں 30 روزہ جنگ بندی پر امریکا سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرسک کے علاقے کی صورتحال مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں ہے، کرسک میں یوکرینی افواج کیلئے دو آپشنز ہیں، ہتھیار ڈال دیں یا مر جائیں۔