واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے گیند اب روس کے کورٹ میں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ روسی صدر سے یوکرین کے مسئلے پر بات کریں گے، امریکا غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھر پور کوشش کر رہا ہے۔
ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی جہازوں پر حملے بند ہونے تک حوثیوں پر حملے جاری رہیں گے، سفری پابندی کے حوالے سے کوئی حتمی لسٹ تیار نہیں کی۔