روس سے طے شدہ جنگ بندی امریکی اعلان کے فوری بعد نافذالعمل ہو گی: صدر زیلنسکی

Published On 25 March,2025 11:22 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی کا سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات پر ردعمل سامنے آگیا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا اور یوکرین نے اتفاق کیا کہ فوری بحری جنگ بند کی جاسکتی ہے، کسی تیسرے فریق کی نگرانی میں ممکنہ جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

صدرزیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس سے طے شدہ جنگ بندی امریکی اعلان کے فوری بعد نافذالعمل ہو گی، روس نے ابھی تک جنگ بندی معاہدے پر وضاحت جاری نہیں کی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ ماسکو جنگ بندی توڑتا ہے تو ٹرمپ سے ہتھیار اور روس پر پابندیوں کا مطالبہ کریں گے۔