ریاض: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کے مطابق روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں فوجی حملے روکنے پر متفق ہو گئے۔
ریاض میں روس کے ساتھ مذاکرات کے بعد وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہ گیا ہے کہ دونوں ممالک جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور یوکرین پائیدار اور دیرپا امن کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا روس کی زرعی برآمدات کی بحالی میں مدد کرے گا۔