ریاض میں امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

Published On 24 March,2025 06:16 am

ریاض: (دنیا نیوز) امریکا اور یوکرین کے درمیان ریاض میں مذاکرات کا دور مکمل ہوگیا۔

یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے، یوکرینی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام سے توانائی سمیت اہم نکات پر بات چیت کی، منصفانہ اور دیرپا امن کو حقیقت بنانے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس جنگ کو طول دینا چاہتا ہے، روسی صدر پیوٹن کو حملوں سے باز رکھنے کیلئے بھرپور انداز میں کہنا ہوگا۔