پنجاب حکومت کا جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

Published On 27 March,2025 08:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انتظامی اور کلینیکل شعبے آؤٹ سورس ہوں گے، محکمہ سپیشللائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن صرف فنڈز فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

جناح ہسپتال کے انتظامی امور اور مریضوں کے علاج معالجہ کے معاملات آؤٹ سورس کئے جائیں گے، ہسپتال کی آؤٹ سورسنگ کے حوالہ سے محکمہ کی جانب سے درخواستیں مانگ لی گئیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چند دن قبل ہسپتال کے دورہ کے دوران ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا گیا تھا۔