لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، شہریوں کی شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی جبکہ میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارےمیں دریافت کیا۔
جناح ہسپتال میں مریضوں کو ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر کاشف اور پرنسپل اصغر نقی کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔