اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹی بی کے خاتمے کے لیے فوری سرمایہ کاری کی ضرورت، عالمی ادارہ صحت نے سرمایہ کاری بڑھانے کی اپیل کر دی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 6 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ٹی بی سے متاثر ہوتے ہیں، ٹی بی سالانہ 47 ہزار اموات کا سبب بنتی ہے۔
پاکستان مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں ٹی بی کا 73 فیصد بوجھ اٹھانے والا ملک ہے، پاکستان دنیا میں ٹی بی سے پانچواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
خصوصی سیکرٹری صحت مرزا ناصر الدین مشہود نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ملک بھر میں 1,900 تشخیصی مراکز قائم ہیں۔
مرزا ناصر الدین مشہود نے کہا کہ شراکت داری اور تعاون ٹی بی فری پاکستان کے لیے ناگزیر ہیں، سال 2024 میں 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد (متاثرہ آبادی کا 70%) کا علاج ممکن ہوا۔
نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ڈاپینگ لو نے کہا کہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ اس عالمی خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔