داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے: امریکا

Published On 29 March,2025 06:08 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مطلوب ترین دہشت گرد امریکا کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہاکہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے، انہوں نے کہاکہ جولائی تک یو ایس ایڈ کے مختلف پروگرامز تنظیم نو کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیمی بروس کا مزیدکہنا تھاکہ کانگریس کو یو ایس پروگرامز کی ترتیب نو سے آگاہ کردیا، امریکا میں حزب اللہ کیلئے فنڈنگ کرنے والے 5 افراد پر پابندی عائد کردی گئی، ایران کی تیل کی فروخت میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔