کانگو (دنیا نیوز) کانگو میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 148 افراد ہلاک ہو گئے، 100 کو بچالیا گیا جبکہ 200 مسافر لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کو ہولناک حادثہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا، جہاں آتشزدگی کے بعد کشتی ڈوب گئی، جس میں کم از کم 148 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق کشتی میں ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کشتی الٹ گئی۔
حکام کے مطابق اب تک 200 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔