امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

Published On 18 April,2025 01:08 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں ہوئی، یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فلوریڈا یونیورسٹی میں فائرنگ کے 6 زخمی ہسپتال لائے گئے، ایک کی حالت تشویشناک تھی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی میں فائرنگ ہونا شرمناک اور بھیانک ہے۔