اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پربمباری، 45 فلسطینی شہید

Published On 17 April,2025 11:03 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں بھوک افلاس سے لڑتے فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی دہشت گردی جاری، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے مزید 45 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 15 معصوم بچے شہید ہوئے، غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی، اسرائیلی ناکہ بندی سے مختلف علاقوں میں قحط جیسی صورتحال ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملوں کے بعد 5 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 51ہزار 65 ہوگئی، 1 لاکھ 16 ہزار 505 فلسطینی زخمی ہیں۔