قاہرہ: (دنیا نیوز) حماس نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرنے کی ضمانت دی جائے تو تمام یرغمالیوں کی رہا کردیں گے۔
حماس رہنما نے قاہرہ میں مصر، قطر اور امریکا کے ثالثوں سے مذاکرات کے بعد عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی افواج واپس بلانے اور انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دے، مسئلہ یرغمالیوں کی تعداد کا نہیں اسرائیل کا معاہدے پر عمل درآمد سے انکار اور جنگ جاری رکھنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر کو آگاہ کیا کہ مزاحمتی ہتھیار فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے، مزاحمتی ہتھیاروں پر بحث نہیں کی جاسکتی، مصری تجویز میں مزاحمتی ہتھیاروں کی تخفیف کا واضح متن شامل تھا۔