سعودی وزیر دفاع کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، شاہ سلمان کا خط حوالے کیا

Published On 18 April,2025 05:48 am

تہران: (دنیا نیوز) سعودی وزیر دفاع کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی، شاہ سلمان کا خط آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایران سعودی عرب تعلقات کو دونوں ممالک کیلئے مفید کہا، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اور طاقتیں تہران اور ریاض کے تعلقات بگاڑنا چاہتی ہیں، امید ہے سعودی عرب ایران تعلقات جلد فروغ پائیں گے۔

سعودی عرب کے وزیردفاع نے ایران کے صدر سے بھی ملاقات کی۔