اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ اور بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران دو طرفہ تعلقات پر اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گزشتہ عید کی مبارکباد دی، بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مستقبل میں روابط اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔