سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 16 April,2025 02:41 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو امریکا سے ہونے والے جوہری مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔