سعودی عرب میں حج سے قبل 18 ہزار سے زائد غیر قانونی افراد گرفتار

Published On 10 April,2025 01:43 am

ریاض: (دنیا نیوز) حج سے قبل سعودی عرب میں 18 ہزار سے زائد غیر قانونی افراد گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی حکام نے کہا کہ غیر قانونی افراد کو سہولت دینے والوں کو 15 سال قید، 10 لاکھ ریال جرمانہ اور جائیداد ضبطگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی عرب کے حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وزٹ ویزا پر حج ادا کرنا ممنوع ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔