واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے، کینیڈا سے کاروں کی آمد پر25فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مجھے کینیڈا سے کاریں نہیں چاہئیں، سمجھتا ہوں بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا، یوکرینی صدر کے ساتھ ڈیل کرنا ہے، میرا خیال ہے کہ یوکرین نے روس کے ساتھ ڈیل کر لی ہے، روسی صدر پیوٹن سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے۔