لندن: (دنیا نیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن،انٹرنیشنل میڈیا بھی مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کرنے لگا۔
بی بی سی نے پہلگام حملے سے متعلق مودی سرکار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے، بی بی سی نے سوال اٹھایا پہلگام جیسے سیاحتی مقام پر سکیورٹی کیوں موجود نہ تھی؟ حملے کے بعد پولیس کم از کم ایک گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔
سکیورٹی فورسز کو پہلگام پہنچنے میں تو دیر ہوئی مگر چند گھنٹوں میں ان کے پاس حملہ آوروں کی تصاویر تھیں، پہلگام حملہ سکیورٹی کی مجموعی خامی کا نتیجہ ہے، جس جگہ اتنی بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں وہاں ایک بھی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے بھارتی فوج پہلگام میں مکمل طور پر ناکام رہی، بھارت کو چاہئے وہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی سکیورٹی کی ناکامیوں کو دور کرے۔