اہل غزہ پر چھائے صیہونی دہشتگردی کے خونی بادل چھٹ نہ سکے، مزید 60 فلسطینی شہید

Published On 11 June,2025 01:20 am

غزہ: (دنیا نیوز) اہل غزہ پر چھائے صیہونی دہشتگردی کے خونی بادل چھٹ نہ سکے، مزید 60 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

شہادتوں کی مجموعی تعداد 54 ہزار 950 ہو گئی، اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ، رفاہ سمیت مختلف علاقوں میں کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، صیہونی فورسز کی غزہ کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی برقراررہی۔

غزہ میں امدادی سامان کی شدید قلت کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط کا شکار ہوگئے۔