سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Published On 20 June,2025 07:49 pm

جنیوا:(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ایران اسرائیل تنازع کے حوالے سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران بار بار کہہ چکا ہے وہ اٹیمی ہتھیار نہیں بنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی پھیل گئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی ، امن کو موقع دیا جائے، جنگ روکنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل سے آج امن کا پیغام جانا چاہیے، دونوں طرف حملوں سے عوام متاثر ہورہے ہیں، دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کشیدگی کے بعد امن کے دروازے ابھی بھی بند نہیں ہوئے: انڈر سیکرٹری اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری روسی میری نے کہا ہے کہ یورپین ممالک اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے معاملات پوری دنیا دیکھ رہی ہے ، ایران پر حملے کی وجہ جوہری پروگرام کا پھیلاؤ ہے جب کہ جنگ کے باعث اسرائیل کی فضائی حدود بند ہے ، مغربی علاقوں میں کئی چیک پوسٹوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ عوام کے لیے حالات مشکلات کا شکار ہورہے ہیں ، دونوں اطراف سے سیکڑوں حملوں سے عوام شدید متاثر ہوئے ہیں، کشیدگی کے بعد امن کے دروازے ابھی بھی بند نہیں ہوئے۔
نظز سے تابکاری کے کوئی شواہد نہیں ملے: سربراہ عالمی جوہری کمپنی

سربراہ عالمی جوہری کمپنی( آئی اے سی اے) رافیل گروسی نے کہا کہ نظز سے تابکاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، نظز سے ایران کے ایٹمی پلانٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ایران کی جوہری تنصیبات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے:عاصم افتخار
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ہم ایران میں اسرائیلی کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور دونوں ممالک کی عوام متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کا پرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی خلاف ہیں،اسرائیل نے حملہ کرکے ایران کی خود مختاری کی بھی خلاف ورزی کی۔

ایران اسرائیل تنازع رکوانے کے لیے اقوام متحدہ فوری ذمہ داریاں پوری کرے: روسی مندوب
اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا  تھا کہ ایران اسرائیل سے تشویش ہے، ایران اسرائیل تنازع رکوانے کے لیے اقوام متحدہ فوری ذمہ داریاں پوری کرے، ایران کا جوہری پروگرام عالمی ایٹمی ایجنسی کی نظر میں ہے۔
ایران اور اسرائیل کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے: چینی سفیر
 چینی سفیر نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کا فوری حل چاہتے ہیں ، دونوں ممالک کے تنازع سے سکیورٹی صورتحال پیدا ہوئی، کشیدگی کے خاتمے کے لے ایران اور اسرائیل کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔