غزہ میں تباہی دل دہلا دینے والی ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

غزہ میں تباہی دل دہلا دینے والی ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا، غزہ میں اسرائیلی اقدامات سے دو ریاستی حل خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت کا دو ریاستی حل کو مسترد کرنا غیر اخلاقی ہے، برطانوی حکومت ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے، اسرائیل اپنی فوجی مہم ختم کرے، امن کی بنیاد پر کارروائیوں کا عزم کرے۔