اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بے دریغ بمباری، مزید 111 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بے دریغ بمباری، مزید 111 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے امداد کے منتظر لوگوں پر گولیاں برسا دیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں مزید 111 فلسطینی شہید جبکہ 820 زخمی ہوگئے۔

وحشیانہ حملوں میں امداد کے متلاشی 91 فلسطینی بھی شہید ہوئے، خوراک کی کمی کے باعث مزید 7 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے،غذائی قلت سے 89 بچوں سمیت 154 فلسطینی شہید ہو چکے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 60 ہزار 249 ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 47 ہزار 89 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید بچوں کے نام جاری کردیئے، صیہونی بربریت میں 900 سے زائد بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے شہید کیے گئے۔